قطب شاہی علوی اعوان (بنی عون) کی مستند تاریخ ومصدقہ شجرہ نسب. اعوان کی وجہ تسمیہ ...
1-10-2022
اس بات پر سب ہی کا اتفاق ھے کہ عون کی وجہ سے یہ قبیلہ اعوان کہلاتا ھے. عون کی جمع اعوان ھے ... دوسری صدی ہجری تک عون قطب شاہ غازی لقب بطل غازی بن علی بن حضرت محمد الاکبر المعروف محمد حنفیہ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی اولاد علوی اور بنی عون کہلاتی تھی(بحوالہ نسب قریش عربی 200ھ صفحہ 77 و المنتخب فی نسب قریش وخیارالعرب عربی 656 ھجری ،صفحہ 26و منبع الانساب فارسی 830 ھ صفحہ 363). بنی عون ،آل عون وعون آل سے مراد قطب شاھی علوی اعوان قبیلہ ھے.
عون بن علی، یحییٰ بن زید بن امام زین العابدین بن امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ 125ھ کوفہ سے ہرات، خراسان و غزنی ہجرت کر گئے تھے.عون بن علی اور زیدبن علی کی قبریں تبریز کی پہاڑی پر ہونا درج ہے نیز عون قطب شاہ غازی کی قبر غزنی وہرات بھی روایت کی جاتی ھے. عون بن علی کی اولاد عرب میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی نسبت سے علوی، عون کی وجہ سے بنی عون کہلاتی تھی
عون بن علی کے سات پڑپوتے محمد، احمد، حسن، حسین، موسیٰ، عیسی اور علی پسران علی بن محمد بن عون بن علی بن حضرت محمد الاکبر المعروف محمد حنفیہ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ تھے
جن میں سے پانچ کے ہندآنے کی تصدیق تہذیب الانساب عربی 449 ھجری ،المعقبون عربی 277ھ ،منتقلہ الطالبیہ عربی 471ھجری اور منبع الانساب فارسی 830 ھ سے ہوتی ہے گمان غالب ہے کہ بقیہ دو بھائیوں کی زیادہ تراولاد اپنے دیگر بھائیوں کے پاس ہند آگئی ہوگی. علی بن علی کی اولاد کا مصر اور روم میں بھی ذکر انساب کی قدیم کتب میں ملتا ہے.
یہ تمام بنی عون جو ہند آئے بنی عون سے اعوان ہو گئے جس طرح عرب میں بنی عباس اور ہندمیں بنی عباس سے عباسی، بنی ھاشم سے ہاشمی.، بنی فاطمہ سے سید ہوگئے اس طرح بنی عون سے اعوان مشہور ہوئے..
عون کی جمع اعوان ہے یعنی عون سے اعوان اور عون کے عرف قطب غازی کی کی نسبت سے قطب شاہی نے شہرت اختیار کی .... بنی عون یعنی اعوانوں کاہند آنا اور سلطنت غزنویہ کا حوالہ....... عون بن علی بن محمد حنفیہ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی اولاد کا ہند آنا اور سلطنت غزنویہ سے منسلک ہونے کا حوالہ تاریخ بہقی (385ھ-470ھ)،تہذیب الانساب عربی 449 ھ ، منتقلہ الطالبیہ عربی 471ھجری، لباب الانساب عربی 565 ھ اور منبع الانساب فارسی 830 ھ کے مطابق ہند آنا اور سلطنت غزنویہ اورسلطان محمود غزنوی کے ساتھ جہاد ہند میں شامل ہونے کی تصدیق ہوتی ہے
نیز ان کے شجرہ نسب میں غازی کا اضافہ ہند میں جہاد کی وجہ سے پڑا جس طر ح عبداللہ شاہ غازی جن کا مزار ساحل سمندر کے کنارے ہے عرب میں عبداللہ اور ہند میں عبداللہ شاہ غازی کے نام سے شہرت حاصل کی سالارقطب حیدر شاہ غازی علوی المعروف قطب شاہ ثانی..اورعون قطب شاہ غازی لقب بطل غازی بن علی بن محمد بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ قطب غازی بابا قطب شاہ اول کہلائے جن کے نام کی نسبت سے یہ قبیلہ قطب شاھی علوی اعوان کہلاتاھے.
منبع الانساب ،مرات مسعودی فارسی وتاریخ حیدری کے مطابق قطب حیدرعلوی بن عطا اللہ غازی بن طاہر غازی بن طیب غازی بن محمد غازی بن شاہ علی غازی بن محمد اشھل و اسھل(آصف )نے سلطان محمود غزنوی کے ھمراہ جہادھند میں حصہ لیا اب کے علاوہ ان کے بھائیوں میں سالار شاھوغازی جو سالارداؤد بھی کہلائےاور سالار سیف الدین غازی اوران کے بھتیجے سالار مسعود غازی شہید 424 بن سالارداؤد یعنی سالارساھونے بھی جہاد ھند میں عظیم کارہائے نمایاں سرانجام دئے...
سالارقطب حیدر شاہ غازی علوی بھی اپنے جدامجدعون قطب شاہ غازی بابا کی نسبت سے قطب شاہ کہلائے جب کہ وہ قطب شاہ ثانی تھےقطب شاہی علوی اعوان قبیلہ کا شجرہ نسب عبداللہ گولڑہ، محمد شاہ کندلان ،مزمل علی کلگان ،زمان علی، دریتیم جہاں شاہ وغیرہ پسران قطب حیدر شاہ علوی المعروف قطب شاہ ثانی بن عطا اللہ غازی بن طاہر غازی بن طیب غازی بن محمد غازی بن شاہ علی غازی بن محمد اشھل ،اسھل (آصف) بن عون عرف قطب غازی لقب بطل غازی بن علی عبدالمنان بن حضرت محمد الاکبر المعروف محمد حنفیہ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ بن ابی طالب.... (بحوالہ نسب قریش عربی 200ھ ،تہذیب الانساب عربی 449 ھجری ،المعقبون عربی 277ھ ،منتقلہ الطالبیہ عربی 471ھجری ،لباب الانساب عربی 565 ھ ،المنتخب فی نسب قریش وخیارالعرب عربی 656 ھجری ،بحرالانساب عربی 900ھ ،منبع الانساب فارسی 830 ھ ،مرات مسعودی فارسی 1037 ھ ،مرات الاسرار فارسی 1065ھ ،تاریخ علوی 1896ء، تاریخ حیدری 1911ء ،تاریخ الاعوان ،تذکرہ الاعوان، تحقیق الاعوان ،تاریخ علوی اعوان ،نسب الصالحین، تحقیق الانساب جلد اول ودوم ،اعوان اور اعوان گوتیں، حقیقت الاعوان ،تاریخ قطب شاہی علوی اعوان ،مختصر تاریخ علوی اعوان مع ڈائریکٹری ، تاریخ خلاصتہ الاعوان ،آئینہ اعوان ، اعوان شخصیات ھزارہ، حضرت بابا سجاول علوی قادری تاریخ کے آئینے میں( تالیف محمد کریم علوی قادری شادوال قطب شاہی اعوان آف سنگولہ پونچھ آزادکشمیر) ، کلگانان چھتر دومیل و کاروان علوی،قطب شاہی علوی اعوان قبیلہ تاریخ کے آئینے میں 9جلدیں حضرت علامہ یوسف جبریل کھبیکی وادی سون سکیسر کے فرزند شوکت محمود اعوان قطب شاہی علوی اعوان قبیلہ جلددھم وغیرہ پی ڈی ایف بن چکی ہیں )...
نیز.. 200قدیم انساب کی عربی وفارسی کتب حوالے سے کتاب "قطب شاہی علوی اعوان قبیلہ مصنفین کی نظر میں" بھی پی ڈی ایف کی شکل میں آ چکی ہے۔ جس پر شب وروز کام کیا گیا اور جس میں قدیم ماخذ کتب کی عکسی نقول بھی شامل کتاب ہیں .ملک باز گل اعوان کی کتاب بھی عنقریب اشاعت کی طرف گامزن ہے۔ علامہ محمد یوسف جبریل صاحب کی کتاب گلہائے رنگا رنگ جو ڈاکٹر محمد عارف صاحب نے ترتیب دی ہے وہ بھی پی ڈی ایف بن چکی ہے
اس کی دوسری جلد بھی تیار ہو رہی ہے اس کے علاوہ چراغ فکر کی دو جلدیں پی ڈی ایف تیار ہو رہی ہیں اس میں علوی اعوان قبیلے پر بہت تحقیقی کام شامل ہے۔ عنقریب وہ بھی اعوانوں اور علویوں کی کتب میں شامل ہوں گی۔ تمام دوست ان کا بھی مطالعہ ضرور کریں ۔
کریم خان علوی قادری

0 تبصرے