plz

اعوان قبیلہ

awan tribes  

ملک شعیب علی اعوان

 قطب شاہی علوی اعوان قبیلہ کی سینہ بہ سینہ روایات کی روشنی میں تاریخ یہی تھی کہ وہ قطب شاہی علوی اعوان ہیں اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے فرزند حضرت محمدحنفیہؒ کی اولاد ہیں جس کااعادہ جناب عنایت اللہ علوی چشتی نے اپنے مقالے میں جو جنوری1970ء میں الاعوان لاہورسے بھی شائع ہوامین بھی کیا۔لیکن زادالاعوان اور باب الاعوان کی اشاعت پر جو لوگ تحقیق سے وابستہ نہیں اور ان کے گھرمیں زادالاعوان اورباب الاعوان موجود ہے اور ایسے کئی لوگوں نے اپنے قدیم شجرہائے نسب محمدحنفیہ ؒ کے بجائے عباس علمدارؒ سے جوڑلیے جس کاذکرعنایت اللہ علوی چشتی صاحب نے بھی اپنے مقالے میں کیا۔ایسی صورت حال میں جناب محبت حسین اعوان نے ایک ایسے ادارہ کی ضرورت شدت سے محسوس کی جو قطب شاہی علوی اعوان قبیلہ کی تاریخ کے محافظ کے طورپر کام کرے۔اس اہم کام کابیڑاجناب محبت حسین اعوان نے 1975ء خودہی اٹھایا اور ازگرہ خود کام کا آغازکیااور جلدہی اس ادارے کادائرہ کار پورے ملک میں پھیل گیا اور اب ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان نہ صرف پاکستان میں بلکہ آزادکشمیر قبائلی علاقہ جات اور بیرون ممالک میں بھی اس کے نمائیدے موجود ہیں۔ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان،قطب شاہی علوی اعوان قبیلہ کی تاریخ کے محافظ کے طورپر کام کررہاہے۔ادارہ کے پاس پہلی صدی ہجری سے تاحال انساب کی عربی،فارسی اور تاریخ کی عربی،فارسی،انگریزی اوراردوکتب موجودہیں۔ماہ اپریل 2017ء میں جناب محبت حسین اعوان چیئرمین ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان نے طارق محموداعوان چیف آرگنائزرادارہ تحقیق الاعوان پاکستان صوبہ پنجاب کو ایران اور عراق کے تحقیقی دورے پر روانہ فرمایاملک صاحب نے اپنے دورے کے دوران ایران کے کئی ماہرین انساب سے تحقیقی امورپر تبادلہ خیال کیا اور ان سے یہ بھی تصدیق ہواکہ میزان قطبی،میزان ہاشمی اور خلاصۃ الانساب نامی کتب کا کوئی وجودنہیں اوراعوان قبیلہ کے ساتھ زادلاعوان اور باب الاعوان کے نام سے مندرجہ بالا جعلی کتب کے حوالہ جات سے تاریخ لکھ کربہت بڑادھوکہ کیا گیا۔یادرہے کہ قدیم سینہ بہ سینہ روایات اور قدیم عربی و فارسی کتب کے حوالہ سے قطب شاہی علوی اعوان قبیلہ کا شجرہ نسب حضرت محمدحنفیہؒ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہی سے ہی ملتاہے۔ان کتب کے متعلقہ صفحات اور اقتباسات بھی یہاں پہلے بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں اور آئندہ بھی کیے جائیں گے اور تمام انساب کی قدیم متعلقہ کتب ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان کی ویب سائٹ https://tanzeemulawanbalochistan.blogspot.com پر دستیاب ہیں اور فری ڈانلوڈ کی جاسکتی ہیں۔ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان کے عہدیدارن کے شجرہائے نسب ان کے موبائل نمبرزاور مختصرتعارف بھی پیش کیاجارہا ہے امیدہے اس سے لوگوں کو مزید سہولت ہوجائے گی۔ اس کے بعد مرات الاسرار میں سے سالارمسعودغازی قطب شاہی علوی اعوان کااحوال اور سلطان محمودغزنوی کے ساتھ جہاد ہندمیں شمولیت اور فتوحات کی روئیداد بھی شامل کی گئی ہے۔

awan tribe




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے